چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار

چندریان تھری نے 23 اگست کو چاند پر لینڈنگ کی تھی
0
76
chanindia

بھارت میں چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنے والا جعلی سائنسدان گرفتار کر لیا گیا ہے

جعلی سائنسدان متول تریویدی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جس نے خود کو اسرو کا سائنسدان کہا تھا اور چندریان تھری کی کامیاب لینڈنگ پر پریس کانفرنس کی تھی،بھارتی وزیراعظم مودی کے علاقے گجرات کے نواح سورت میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی سائنسدان کو گرفتار کیا، پولیس حکام کے مطابق جعلی سائنسدان نے جعلی دستاویزات بھی بنا رکھی ہیں اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ چندریان تھری کا لینڈر موڈیول اس نے بنایا ہے،اس نے عوام کو ایک اسرو کا خط بھی دکھایا جس کے بعد عوام کو شک ہوا، تو پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے خط اسرو بھیجا تو انکشاف ہوا کہ خط بھی جعلی ہے،

سورت کے اے سی پی شرد سنگھل کا کہنا ہے کہ کرائم برانچ نے اسرو سے رابطہ کیا جس پر اسرو نے کہا ہے کہ یہ خط جعلی ہے جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے اور متول ترویدی نامی جعلی سائنسدان کو چوک بازار سے حراست میں لے لیا ہے، تحقیقات میں ملزم مان گیا کہ وہ جھوٹ بول رہا تھا،ملزم کی عمر تقریبا 30 سال ہے اور وہ پرائیویٹ ٹیوشن پڑھاتا ہے، پولیس نے جعلی سائنسدان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 465، 468، 471 اور 419 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

واضح رہے کہ چندریان تھری نے 23 اگست کو چاند پر لینڈنگ کی تھی۔ اس سے اگلے دن 24 اگست کو متول ترویدی نے دعویٰ کیا تھا وہ چندریان تھری کی ڈیزائن ٹیم کا حصہ ہے اور اس نے لینڈر کو ڈیزائن کیا،اس دعوے کے بعد اس کے گھر پر میڈیا کا رش لگ گیا تھا،

خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہ

مشن کو کامیاب بنانے والے پریشان ہیں کیونکہ انہیں کئی ماہ کی تنخواہ نہیں ملی

چندریان تھری کے سفر میں کوئی رکارٹ نہیں آئی

Leave a reply