بھارت میں مودی اور پاکستان میں عمران خان کسانوں کے دشمن بن،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

0
32

بھارت میں مودی اور پاکستان میں عمران خان کسانوں کے دشمن بن،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر چوہدری انور کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کی ہے

رائیونڈ پولیس نے آج صبح چوہدری انور کو ان کے گھر سے گرفتار کیا ،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چوہدری محمد انور پر اندراج مقدمہ کی درخواست اور پٹیشن واپس لینے کےلئے دباﺅ ڈال رہی تھی چوہدری انور نے اندراج مقدمہ کی درخواست اور پٹیشن واپس لینے سے صاف انکار کیا تھادو ماہ قبل قاتل حکومت نے پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں پر شیلنگ اور کیمیکل ملا سپرے کیا تھا

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس تشدد اور کیمیکل ملے سپرے سے ایک کسان رہنما ملک مشتاق لنگڑیال کی ہلاکت ہو گئی تھی جس کے خلاف چوہدری محمد انور نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی کسانوں کے حقوق کی علمبراد بننے والی کٹھ پتلی حکومت کسان رہنماﺅں کو گرفتاریوں سے ہراسا ں کررہی ہے

ن لیگی رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں مودی اور پاکستان میں عمران خان کسانوں کے دشمن بن چکے ہیں طاقت کے نشے میں چور حکومتی ٹھگوں کا ٹولہ کسانوں سے بھی خوفزدہ ہے یہ بزدل حکمرانوں پی ڈی ایم کا مقابلہ کیسے کرنے کی جرات نہیں کرسکتے

Leave a reply