بھارت نے "ڈاکٹر بم” کو پھر گرفتار کر لیا

0
25

بھارت نے "ڈاکٹر بم” کو پھر گرفتار کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1993 ء کے بمبئی بم دھماکوں کے ملزم جلیس انصاری کو اترپردیش کے شہر کانپور میں گرفتار کیا گیا۔ وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ جلیس انصاری کانپور کی ایک مسجد سے نکل کر ریلوے اسٹیشن جارہے تھے کہ انھیں پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ وہ نیپال کے راستے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے .

ڈاکٹر جلیس انصاری جو بھارت بھرمیں ہونے والے 50سے زائد دھماکوں میں اپنے کردار کے لئے ‘ڈاکٹر بم’ کے نام سے مشہور تھے اور انہیں 1993 میں راجستھان بم دھماکوں کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔وہ جمعرات کی صبح اپنے ممبئی کے گھر سے ، ایک دن پہلے لاپتہ ہوگئے ۔ پیرول کی منظوری سپریم کورٹ کے حکم سے دی گئی تھی۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ،جلیس انصاری 1994 سے جیل میں ہیں۔

مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) ، کرائم برانچ اور ممبئی پولیس نے ان کی تلاش اس وقت شروع کی جب ان کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح علی الصبح ممبئی سنٹر میں اپنا مومن پورہ گھر چھوڑ کر گئے ہیں اور واپس نہیں آئے۔

بھارتی دارالحکومت سے داعش کے تین دہشت گرد گرفتار، کہاں حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے؟

بھارت میں بڑے حملہ کی منصوبہ بندی کے انکشاف پر تہلکہ مچ گیا

ایم بی بی ایس ڈاکٹر ، انصاری 1994 سے جیل میں تھے جب انہیں راجدھانی ایکسپریس میں بم لگانے میں مبینہ کردار کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے پہلی بار گرفتار کیا تھا۔ جلیس انصاری پر الزام ہے کہ انہوں نے ہندوستان بھر میں 50 سے زیادہ دھماکوں میں اپنا کردار ادا کیا تھا اور 5 اور 6 دسمبر 1993 کو راجستھان کے چھ مقامات پر ٹرینوں میں دھماکے کرنے کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد وہ اجمیر کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

جلیس انصاری جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے اور پیرول پر رہا تھے،عدالت نے جلیس انصاری کو ایک کیس میں عمر قید اور ایک میں دس برس قید کی سزا سنائی تھی،

انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر جلیس انصاری کا تعلق انڈین مجاہدین سے تھا،اور اس نے کئی افراد کو بم بنانے کی تربیت دی تھی، وہ راجھستان سے جیل سے رہا ہوا تھا، ڈاکٹر بم کے لاپتہ ہونے پر بھارتی سیکورٹی ادارے انکی تلاش میں مصروف ہیں.

Leave a reply