بھارت:تاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

0
32

نئی دہلی :تاج محل کےپیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کانیادعوٰی،اطلاعات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی رہنما جو عرصے سے تاج محل پر اپنی ملکیت جتانے کے دعوے کرتے رہے ہیں، اب اس زمین کا نیا وارث کھوج لائے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ دیا کماری نے دعوٰی کیا ہے کہ جس زمین پر تاج محل تعمیر کیا گیا وہ اس سے قبل جے پور کے شاہی خاندان کی ملکیت تھی جو مغل بادشاہ شاہجہاں نے ان سے لے لی تھی اور اُن کے پاس اِس کے کاغذات موجود ہیں۔ دیا کماری خود بھی جے پور کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی الہ آباد کی عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تاج محل میں بنے 20 کمرے کھولے جائیں تاکہ اُن میں ہندو مورتیوں کی ممکنہ موجودگی کی جانچ کی جا سکے۔ یہ پٹیشن بھی بی جے پی کے ہی ایک ضلعی میڈیا انچارج راجنیش سنگھ کی جانب سے 4 مئی کو دائر کی گئی تھی۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ دیا کماری نے راجنیش سنگھ کی پٹیشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج محل کی تاریخ کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جانے چاہئیں، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ تاج محل کے بند کمروں میں کیا ہے۔

دیا کماری نے کہا کہ کیس عدالت میں ہے، تاج محل کی زمین اُن کی ہے یا نہیں اِس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں کیونکہ اُنہیں نہیں معلوم کہ اُس وقت کیا حالات تھے تاہم اگر عدالت چاہے تو وہ کاغذات دی سکتی ہیں۔

دیا کماری یہ بھی کہتی ہیں کہ چونکہ اس وقت عدلیہ نہیں تھی، کوئی اپیل دائر نہیں کی جا سکتی تھی اس لیے اب ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد صورتحال واضح ہو سکتی ہے۔

Leave a reply