بھارتی کورونانےبھارت سمیت دنیاکوتباہ کردیامگرریڈلسٹ سےباہر:پاکستان پرپابندیاں کیوں؟برطانوی ممبرپارلیمنٹ

0
59

لندن:بھارتی کورونا نےبھارت سمیت دنیا کوتباہ کردیامگرریڈ لسٹ سےباہر:پاکستان پرپابندیاں کیوں؟برطانوی ممبرپارلیمنٹ ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان سے متعلق برطانوی حکومت کے فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔

نازشاہ جو کہ برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں نے آج برطانیہ کی طرف سے بھارت کو ریڈلسٹ سے باہرنکالنے اورپاکستان کوبدستورریڈ لسٹ میں رکھنے پرسخت ناراض ہیں اوربرطانوی حکومت کے اس عمل کو پاکستان سے امتیازی سلوک قراردیا ہے

 

 

نازشاہ کہتی ہیں کہ عجیب معاملہ ہےکہ بھارت جہاں لاکھوں انسان کورونا سے مرگئے اورپھربھارتی کورونا نے دنیا بھرمیں تباہی پھیلا رکھی ہے، اس کوریڈ لسٹ سے نکالنے پرحیرانی ہوتی ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے، جس پرپابندی لگنی چاہیے تھی اسے آزاد کردیا گیا اورجس ملک کوریڈلسٹ سے نکالنا ضروری تھا اسے نکالا ہی نہیں

یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی اپریل میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے پر برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کو خط لکھا تھا ۔

ناز شاہ نے خط میں کہا تھا کہ پاکستان سے زیادہ اموات توبھارت، جرمنی اور فرانس میں ہورہی ہیں لیکن ریڈلسٹ میں ان ممالک کی بجائے پاکستان کو کیوں ڈالا، لگتا ہے بورس حکومت کورونا پرسیاست کھیل رہی ہے۔

Leave a reply