انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

0
38

پاکستان کی طرف سے بھارت کیخلاف سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کے مختلف نوعیت کے اقدامات کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے پیاز نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں پیاز کی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں اور مودی حکومت نے پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے عالمی مارکیٹ سے 2000 ٹن پیاز خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے، یہ ٹینڈر پانچ ستمبر کو جاری کیا گیا اور اس کی آخری تاریخ 24 ستمبر تک مقرر کی گئی ہے، بھارتی حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمدات قیمت بھی 850 ڈالر فی ٹن کر دی ہے، درآمدات کے لئے مجاذ پبلک سیکٹر کی کمپنی ایم ایم ٹی سی لمیٹڈ نے 2000 ٹن پیاز کی درآمدات کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا اور کہا ہے کہ یہ پیاز اچھے معیاروالا اور پاکستان، چین، افغانستان یا دیگر کسی ملک کا ہونا چاہئے لیکن بعدازاں ٹینڈر پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایم ایم سی لمیٹڈ نے کہا کہ درآمد کی جانی والی پیاز پاکستان میں پیدا ہونے والی نہیں ہونی چاہئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو پیاز کی سپلائی نومبر کے آخری ہفتے میں کرنی ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عام طور پر عالمی سطح پر تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کا پیاز خرید کر انڈیا میں بھیج دیتی ہیں، واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے سخت پالیسیوں کے بعد ہندوستانی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،

Leave a reply