بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،بھارت بازآجائے ،عالمی برادری نوٹس لے: شاہ محمود قریشی

0
41

اسلام آباد: بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،بھارت بازآجائے ،عالمی برادری نوٹس لے،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عالمی برادری کو بھارت کے اس منفی رویے کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات، کرونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کرونا کے باعث آئرلینڈ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا اس صدی میں انسانیت کو پیش آنے والے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا سے ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو ڈیٹ ریلیف کی فراہمی کی تجویز دی۔

آئرش وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہتے ہوئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہندوتوا سوچ کے تحت بھارتی مسلمانوں کو کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔آئرش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آئرلینڈ کا نکتہ نظر واضح ہے۔

Leave a reply