بھارت سے پاکستان واپس آنیوالی ماں بیٹی میں کرونا کی تشخیص

0
32

بھارت سے پاکستان واپس آنیوالی ماں بیٹی میں کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے پاکستان آنے والے 41شہریوں میں سے دو خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

یہ شہری جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے،دو کورونا کیسزکے بعد اٹاری میں امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیاگیا ،اٹاری امیگریشن کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور انکے اہلخانہ فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیئے گئے

محکمہ صحت کے مطابق تمام افراد کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

بھارت سے واپس آنے والی دو خواتین جو لاہور کے علاقے ساندہ کی رہائشی ہیں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، 57 سالہ حمیداں بانو اوران کی بیٹی 32سالہ مائدہ رحمان کےکورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طورپر واہگہ اٹاری بارڈر کھولا گیا تھا۔ بھارت سے واپس پاکستان پہنچنے والے 41 افراد میں سے 34 افراد کو ایکسپو سینٹر جب کہ 7 افراد کو شیخ زید اسپتال میں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا، ان افراد کے کورونا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے کروائے گئے.

بھارت سے آنے والے باقی 39افراد کے ٹیسٹ ابتدائی طور پر منفی آئے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔

بھارت سے واپس آنے والوں میں مسلمان ، ہندو اورسکھ پاکستانی شہری شامل ہیں۔ ہندواورسکھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارت گئے تھے تاہم زیادہ ترافراداپنے رشتہ داروں سے ملنےبھارت گئے ہوئے تھے, بھارت میں پھنسے دیگرپاکستانی بھی جلد واپس لوٹ آئیں گے۔ بھارت سے واپس آنیوالے زیادہ ترشہری سندھ کے رہنے والے ہیں۔ بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ وطن واپسی پرخوش ہیں اوراس کے لئے پاکستان اوربھارت دونوں حکومتوں کے شکرگزارہیں۔

واضع رہے کہ چندروز پہلے بھارت سے واپس آنے والے پانچ پاکستانیوں میں سے تین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں اس وقت س وقت پاکستان میں 105 کشمیری طلبا سمیت 205 بھارتی شہری مقیم ہیں اوروہ واپس اپنے ملک جانے کے لئے پریشان ہیں تاہم بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ابھی تک انہیں کوئی مثبت جواب نہیں مل سکا ہے

Leave a reply