بھارت سے تعلقات کی بحالی، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

0
26

بھارت سے تعلقات کی بحالی، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اجلاس طلب کر لیا

اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گاا جلاس میں وزیرخارجہ اوروزارت خارجہ کے حکام کوبھی آج طلب کرلیا،اجلاس میں بھارت سے تعلقات کےامور پربریفنگ دی جائے گی ،بھارت سےتعلقات کے حوالے سے فیصلہ بھی بریفنگ کے بعد کیا جائے گا،اجلاس میں وزیرخارجہ اوروزارت خارجہ کے حکام شرکت کریں گے بھارت سے تعلقات کے حوالے سے فیصلہ بریفنگ کے بعد کیا جائے گا،

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس کی برآمدگی کو مسترد کر دیا تھا،،ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت سے کاٹن منگوانے کی تجویز پیش کی تھی ای سی سی نے قیمت کم ہونے پر بھارت سے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جو مسترد کر دی گئی ہے کابینہ نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی سمری بھی مسترد کردی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے سستی چینی منگوانے کی سفارش کی تھی

کابینہ اجلاس میں پاکستان کے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کشمیر کی قیمت پر نہیں ہوسکتی، دوستی اور معاشی ترقی کیلئے ہندوستان کو کشمیر پر5 اگست کی پوزیشن پر واپس جاناہوگا، عمران خان کے ہوتے کوئی کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا،چینی اور کپاس درآمد کرنے کی بات ای سی سی میں ہوئی تھی۔

دو روز قبل ای سی سی کا اجلاس ہوا تھا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک بھارت تجارت کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی تھی، ای سی سی کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان نے 30 جون 2021 تک بھارت سے کپاس کی درآمد کرنی تھی تا ہم وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی منظوری کو مسترد کر دیا ہے .

Leave a reply