بھارت دھماکوں سے ہل گیا:16 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارت دھماکوں سے ہل گیا:16 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ بھارتی شہر چنائی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری اچانک آگ کی لیپٹ میں آگئی جس کے باعث گیارہ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، دیگر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے وقوع پر آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ تحقیقات ٹیم کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فیکٹری میں پٹاخے بنائے جاتے تھے اس لیے یہ کہا جارہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ آتشگیر مادہ ہوسکتا ہے

فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے تین سے چار گھنٹوں میں قابو پالیا۔سوگوار خاندانوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.