بھارتی جارحیت، دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کے لئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سیکرٹری داخلہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے.

پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم بچوں کی ویڈیو جاری کی۔ یہ ویڈیو ان سفاک حملوں کی حقیقت بیان کرتی ہے، جن میں بچے شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ خضدار سکول بس حملہ بھارت کی پراکسی کا شاخسانہ ہے ، بھارت جنگ میں شکست کی بوکھلاہٹ بچوں پہ نکال رہا ہے،خضدار بس حملہ میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، بلوچستان میں حملےکا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا، بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیزکو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے،سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرےگی، ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےگا، دہشت گردی کی ان کارروائیوں پرسخت ایکشن ہوگا، فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔

فتنہ الہندوستان میں کیا انسانیت ہے؟ بلوچیت ہے؟ یا پاکستانیت ہے؟ ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو ہزار پندرہ میں بھی بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے ،انڈیا کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دے رہے ہیں 2009 پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیر اعظم کو دیئے،2015 میں پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیئے 2019 میں بھی شواہد اقوام متحدہ کو دیئے گئے، کلبھوش کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔یہ بھارت کا دہشتگرد چہرہ ہے ،خضدار میں دہشتگردی، یہ ہے بھارت کا چہرہ، فتنہ الہندوستان میں کیا انسانیت ہے؟ بلوچیت ہے؟ یا پاکستانیت ہے؟ یہ کون سا اسلام اور بلوچیت ہے جس کے اندر انسان کے زندہ رہنے کا حق اِس لئے ہے کہ تمہارا ڈی این اے کیا ہے، یہ کون سی آڈیالوجی ہے، یہ کوئی آڈیالوجی نہیں، یہ حیوانیت ہے،

’’بڑا دُشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے‘‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں اے پی ایس پشاور پر حملے کے وقت کا نغمہ چلا دیا گیا۔

قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت سرگرم ، مکتی باہنی کا قیام، سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثالیں، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے،ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے، قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت سرگرم ہے، مکتی باہنی کا قیام، سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثالیں ہیں، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان کا باپ بھارت 6/7 مئی کو خود آتا ہے اور دہشتگردی کرتا ہے مساجد کو اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔بھارت نے ہمارے 40 معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا۔یہ ہے بھارت کا اصل دہشتگرد چہرہ، وہ سفاک اور ظالم روپ جو 21 مئی کو ہندوستان کے حکم پر فتنہ ال ہندوستان نے بلوچستان میں بربریت کی ۔ دنیا یاد رکھے، جمہوریت کے لبادے کے پیچھے چھپا ہوا ہندوستان دراصل ظلم، جبر اور نفرت کی ایک تاریک تصویر ہے۔بلوچ عوام پوچھ رہے ہے بلوچستان سے دہشت گردی کا کیا تعلق ہے۔ کون ہے دہشتگرد، کون ہے جو کُھلم کُھلا انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے،حال ہی میں ہتھیار ڈالنے والے بعض دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بیرونی سرپرستی حاصل تھی، اور ان بیانات سے بھارت کا کردار واضح طور پر سامنے آیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 12 اپریل 2024 کو 12 مزدوروں کو نوشکی میں شہید کیاگیا، 28 اپریل 2024 کو تمپ کیچ میں 2 مزدوروں کو شہید کیاگیا، بھارت کی ہدایت پر یہ عورتوں اور بچوں پرحملےکر رہے ہیں،14 فروری کو ہرنائی میں 10 افراد کو آئی ای ڈی دھماکے میں شہیدکیا گیا، جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم شہری، چھٹی پر جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہیدکیاگیا جبکہ 9 مئی کو لسبیلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیاگیا، 21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیاگیا، 51 معصوم بچے اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہےبھارت کا مکروہ چہرہ ہے،ہ بچوں، مزدوروں کو شہید کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کےلوگوں کاعزم نہیں توڑ سکے، بھارت کی 20 سال کی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ عوام کےسامنے رکھ رہےہیں، پکڑےگئےدہشت گردوں نے بتایا ہےکہ فتنہ الہندوستان کیسےپاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔

دہشتگردوں کو ان کے جرائم کی سزا ضرور دی جائے گی،ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والے کئی بچے تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کی مکمل دیکھ بھال ریاستی سطح پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو ان کے جرائم کی سزا ضرور دی جائے گی، اور پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا،ہم پاکستان کی عزت ، وقار ، سالمیت کا دفاع کریں گے ،بھارت میں آزاد میڈیا کا وجود ہی نہیں ہے، وہاں کا میڈیا اسٹیٹ کنٹرول کرتی ہے، کس نے بیٹھنا ہے، کس نے سُننا ہے، کس نے کیا بولنا ہے، آپ لوگ پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر سوال اُٹھاتے تھے، ابھی آپ کو پتہ چلا کہ آپ کا میڈیا کتنا آزاد ہے، جس رات بھارت نے ڈرون بھیجے اسی رات بلوچستان میں 5دہشت گرد مارے گئے ،رواں سا ل ملک بھر میں 747دہشت گرد ہلاک کیےگئے،رواں سال ہلاک 203دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا،9اور 10مئی کو بلوچستان میں 33دہشت گردی کے واقعات ہوئے ،دہشتگرد ڈاکٹر اللہ نذر کو بھارت میں ویزا اور انٹری کی سہولت میسر ہے ،ماہ رنگ بلوچ دہشتگردوں کی پراکسی ہے ، یہ جو مسنگ پرسنز کی تصویریں اٹھائے پھرتے ہیں ان میں سے تو آدھے دہشتگرد نکلتے ہیں جب مارے جاتے ہیں،اُنہیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ریاست تو اکٹھی ہو رہی ہے، یہ عوام اکٹھے ہو گئے ہیں اور اکٹھے ہو کر دہشتگردی کی تباہی نکال دیں گے، آپ کے سامنے آپ کی فوج کے افسران آتے ہیں، آپ کُھل کر سوال کرتے ہیں، کیا آپ نے کبھی سُنا کہ ہم نے جھوٹی بات کی، کیا کبھی سُنا کہ آپ کی فوج آ کر کُھلا اور ننگا جھوٹ بولے، ہم آپ کو اور پاکستانی عوام کو جوابدہ ہیں، ڈ

Shares: