راولپنڈی:جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو موثر جواب دیں گے ، اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر انڈیا کو موثر جواب ملنا چاہیے۔
“Blatant atrocities by Indian Occupation Forces on innocent Kashmiris & unethical targeting of civil population in AJ&K is unacceptable. Indian provocations are a threat to regional peace and stability. Indian Army shall always get befitting response to CFVs” COAS. (2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 29, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فارورڈ بیسز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ایل او سی پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
COAS visited forward troops along Line of Control (LOC), briefed about latest situation, Indian troops frequent #CFVs deliberately targeting innocent civilians along LOC and Pakistan Army’s response.#COAS lauded officers & men for continued vigilance and professionalism. (1/3) pic.twitter.com/O0zNWKEr1h
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 29, 2020
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم وجبر اور آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھی ناقابل قبول عمل ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو موثر جواب ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کی عزت اور علاقائی سالمیت کا دفاع ہر قیمت پر کرے گی۔ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو محفوظ بنائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر موجود افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے قومی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔