بھارت نےسارک چیمبر آف کامرس کےتمام فنڈز روک لئے

0
26

بھارت نے سارک چیمبرزآف کامرس کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ بھارت نے چیمبر کے تمام فنڈز روک لئے ہیں۔ چیمبرز کے ذرائع کے مطابق بھارت نے سارک کے رکن ممالک نیپال، مالدیپ اور پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظر فنڈز روکے ہیں۔ آئندہ دو سال کے لئے سارک چیمبرز کی صدارت پاکستان کے پاس ہے جب کہ چیمبر کے سیکرٹری جنرل کا تعلق نیپال سے ہے۔ چیمبر کو ملنے والے تمام فنڈز نیپال میں سیکرٹری جنرل کو ٹرانسفر کئے جاتے ہیں جب کہ سارک چیمبرز کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بھارت کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ پاکستان اور نیپال مل کر سارک چیمبرز کے فنڈز بھارت کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں جب کہ اس میں بھارت کا اپنا پیسہ بھی شامل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سارک چیمبرز کےصدر افتخار علی ملک نے جنگ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نے سارک چیمبرز کے فنڈز روک رکھے ہیں جب کہ بھارت ان فنڈز کو ریلیز کرنے کے حوالے سے مثبت جواب بھی نہیں دے رہا۔ 

Leave a reply