بھارت کو ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت:پاکستان نے حکمت عملی تیارکرلی

0
44

اسلام آباد: بھارت کو ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت ،اطلاعات کے مطابق بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر پر یو این قراردادوں پر عمل کی ذمہ داری یاد کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو ماہ اگست کے لیے یو این سیکیورٹی کونسل کی صدارت مل گئی ہے، اور وہ یکم اگست سے یہ ذمہ داری سنبھالے گا، یہ ایک ترتیب وار ذمہ داری ہے جو نام آنے پر ہر رکن ملک سنبھالتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس پر رد عمل میں کہا ہے کہ ترتیب وار نظام کے تحت ایک ماہ کے لیے رکن ملک یہ ذمہ داری انجام دیتا ہے، بھارت کو کشمیر پر یو این قراردادوں پر عمل کی ذمہ داری یاد کرائیں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا انتظام و انصرام کرنا سلامتی کونسل صدر کی ذمہ داری ہوتی ہے، اور صدر سلامتی کونسل اجلاس کو قواعد کے مطابق چلانے کا پابند ہے، امید ہے بھارت سلامتی کونسل کے لیے وضع کردہ اقدار کا احترام کرے گا۔

Leave a reply