بھارت کی تیاری عروج پر، پاکستان اتنا پرسکون کیوں؟ بھارت اب ابھینندن کو بھیجے تو چائے میں پلاؤں گا، مبشر لقمان

0
75

بھارت کی تیاری عروج پر، پاکستان اتنا پرسکون کیوں؟ بھارت اب ابھینندن کو بھیجے تو چائے میں پلاؤں گا، مبشر لقمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اللہ کا بڑا کرم ہے ،پاکستان کو بہت کچھ پتہ ہے وہ بھی پتہ ہے جو انکو بھی نہیں پتہ، بھارت کی تو یہ حالت ہے کہ وہ کبوتروں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیتا ہے کہ یہ پاکستان کے جاسوس ہیں، ہمارا جو ملٹری ڈپلائمنٹ ہے یا ہماری جو بلڈ اپ ہے وہ ڈیفنسو ہے، ہمارے جارحانہ عزائم نہیں ہیں خطے میں کسی کے ساتھ، یہ انڈیا ہی ہے جس کے پیٹ میں ہر بار مروڑ اٹھتا ہے، پھر اسے ڈائریا ہوتا ہے ،پھر ادھر ادھر بھاگتا ہے، مار کھاتا ہے اور چپ کر کے بیٹھ جاتا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی انڈیا تیاری کر رہا ہے سب کا ہمیں پتہ ہے،میں کہتا ہوں ایک بار آئے تو سہی، ابھینندن کو دوبارہ بھیجیں اس بار میں اسکو چائے خود بنا کر پلاتا ہوں دیکھتا ہوں اسکا پیٹ کب تک نہیں ٹھیک ہوتا،اور وہ جو بعد میں جا کر یہاں پر کچھ اور اور وہاں پر کچھ اور گانے گائے، ہم تیار ہیں،دیکھی جائے گی، اللہ مالک ہے، یہ ملک اللہ کے نام پر بنا ، اس ملک کی اللہ نے حفاظت کرنی ہے،اللہ کے بعد عوام نے اور مسلح افواج نے حفاظت کرنی ہے اور ملک کے دفاع کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں

اینکر مریم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو فون کیا ہے آپ کو کیا لگتا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کو چین کے قریب کر رہا ہے جس کے جواب میں مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حسینہ واجد کو کال کی، روابط بنانے کا کریڈٹ دیں،مجھے نہیں پتہ چائنہ نے کہا یا نہیں کہا، ہم اپنی حکومت یا وزیراعظم کو کیوں اچھی باتیں کو نظر انداز کرتے ہٰیں، کمزوری کو تو بڑھا کر بیان کرتے ہیں بہت سی خبریں ایسی ہین جو مین سٹریم میڈیا پر نہیں آ رہیں جو حکومت نے کام کیا، یہ عمران خان ہے جس نے انڈیا کو پوری دنیا سے الگ کیا،یہ چائنہ نے نہیں کیا،عمران خان نے سب سے پہلے مودی کو فاشسٹ مودی کہا،عمران خان نے کشمیر پر آواز اٹھائی تب دنیا کی آنکھیں کھلنا شروع ہوئیں، عمران خان نے ہر ایک کو فون کیا اور کشمیر پر بات کی ، ملائشیا کو دیکھ لین ،عمران خان نے فون کر کے کہا کہ انڈیا اگر پام آئل سے منع کرتا ہے تو ہم پام آئل لے لیتے ہیں،انڈیا کے رعب میں مت آنا، حسینہ واجد کو انہوں نے خود کال کی ہے یہ پاکستان اور فارن آفس کی بہت اچھی بات ہے کہ وہ خطے کے تمام لوگوں کو آن بورڈ لے رہے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال،بھوٹان یہ بھارت سے دکھی ہیں،جو بھی انڈیا کا دشمن ہے وہ ہمارا دوست ہے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کو نوٹس لیا اور یوٹیوب بین کرنے کا عندیہ دے دیا،پہلے پب جی بین ہوا اب یوٹیوب کی طرف آ گئے ہیں یہ کہاں جا رہے ہیں ؟ جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں عدالت کو کچھ نہیں سکتا، عدالت قابل احترام ہے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اگر کسی نے ایسی ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جو پاکستان کے استحکام یا پاکستان کے اداروں کے اوپر کسی طرح بھی منفی اشارہ کرتی ہین تو ان کو بند ہونا چاہئے، ان پر پابندی لگنی چاہئے،ایک پرنٹنگ پریس پر اگر غلط مواد چھپ رہا ہے تو اسکی وجہ سے ہر اس مواد کو جو وہاں چھپ رہا ہے اسکو تو منع نہین کیا جا سکتا،صرف چھاپنے والے اور شائع کروانے والے کو سزا ہونی چاہئے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سب حق بجانب ہو گا، سپریم کورٹ کے لوگ کہہ رہے ہین وہ کسی بات کی وجہ سے کر رہے ہوں گے، کچھ دیکھا ہو گا انہوں نے،ان لوگوں کی نشاندہی مسئلہ نہین جو سامنے آئے انکو پکڑیں اور ایف آئی اے کو کہیں کہ ایکشن ہونا چاہئے، کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ ملک میں رہتے ہوئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرے، انکے خلاف سائبر کرائم کو ایکشن لینا چاہئے، جو غلط کرے اسکو سزا ہونی چاہئے، روڈ حادثہ کی وجہ سے گاڑی بین نہیں ہوتی،تا کہ نہ گاڑی ہو گی نہ کوئی مرے گا،ایسا نہین ہوتا بلکہ اسکو سیکور کرتے ہیں

مریم خان نے سوال کیا کہ پب جی اور ٹک ٹاک کے لئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ہم قوانین بنا رہے ہیں تو وہ قواعد کیسے بنائیں گے انکی تو ایپس ہی نہیں ہیں،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے میں پتہ نہیں کوئی ایسے لوگ ہیں بھی سہی یا نہیں جن کو پتہ ہو کہ یہ ایپس ہیں کیا اور کرتی کیا ہیں،لیکن قواعد اگر وہ بنا سکتے ہیں تو وہ صرف ان ایپس کے بنانے والوں کے ساتھ ملکر بنا سکتے ہیں تب وہ لاگو کرٰیں گے کیونکہ جو انکی پروڈکٹس نہیں ہیں انکے اوپر کوئی قواعد نہیں بنا سکتے، جو ہمارے نظریات یا اخلاقیات کے منافی ہو گا اسکو بند کردیں گے یہ جائز ہے، اب ہمارے اداروں کو سوچنا پڑے گا کہ چیزوں کو بند نہیں کیا جا سکتا انکو ریگولیٹ کیا جا سکتا ہے،فعال طریقے سے انکو بنایا جا سکتا ہے، گیمز،ایپ کو بین کرنے سے جگ ہنسائی تو ہماری ہو سکتی ہے، فائدہ کوئی نہیں.

مریم خان نے سوال کیا کہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار ہو گئی ہے جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ نہ خریدیں، مریم خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر بھی 168 ہو گئی ہے،اسکی کیا وجہ ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جو اپوزیشن ہے وہ لوگوں کو اصلیت نہین بتا رہی اور کچھ صحافی بھی اصلیت نہیں بتا رہے، یہ ہو کیوں‌ رہا ہے ؟ایک تو پہلے سے آپ نے روپے کو کنٹرول کر کے رکھا ہوا تھا اسکے لئے کئی بلین سالانہ دے رہے تھے،حکومت نے لوکل بزنسز اور فیکٹریز والوں کو مراعات دینے کے لئے 13 فیصد سے 7 فیصد انٹرسٹ کر دیا، اس سے ڈالر کو بہت افکیٹ پہنچا ہے، جب 13 فیصد انٹرسٹ مل رہا ہے بہت لوگوں نے پیسے ڈال کر اکاؤںٹ کھول دیئے، انہوں نے کہا کہ بیٹھے بٹھائے پیسہ مل رہا ہے،کسی چیز کا رسک لینے کی ضرورت نہیں، حکومت نے جب انٹرسٹ ریٹ بتدریج پہلے 9 اور پھر سات کیا تو پھر ڈالر کی فلائٹ شروع ہو گئی، جنہوں نے یہاں انویسمنٹ کے لئے پیسہ رکھا تھا انہوں نے ڈالر نکال کر باہر بھجوا دئے کہ اب فائدہ نہیں، یہ فلائٹ اب اور ہو گی، اگر ڈالر کو دیکھنا ہو اور حکومت کی کمزوری کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہو تو پھر سٹاک مارکیٹ کو بھی نیچے جانا چاہئے،اور اگر سٹاک مارکیٹ اوپر آ رہی ہے اس میں انویسٹ ہو رہی ہے تو پتہ چلنا چاہئے کہ یہ آرٹفیشل فلائٹ ہے، خبریں ہیں کہ اور انٹرسٹ ریٹ کم ہو تو انکا تو بھٹہ بیٹھ جائے گا اسلئے انہوں نے ڈالر نکالنا ہے،میرا خیال ہے کہ یہ کنٹرول بھی ہو جائے گا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک اور کام بھی کیا، حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ آرٹفیشل طریقے سے ڈالر کو کنٹرول نہین کیا اس کو اصل قیمت پر رکھنا ہے، اس سے ایکسپورٹر کو بڑا فائدہ ہے ،جب آپ دس ڈالر کی چیز ایکسپورٹ کرتے ہین تو وہ آپکو جو ڈالر آتے ہیں سو ڈالر وہ آپکو پھر 168 وپے آتے ہیں، بنگلہ دیش اور انڈیا کے مقابلے میں آپ سستی چیز باہر بھیج سکتے ہیں اگر ایکسپورٹر فائدہ اٹھائیں تو اس چیز کا ہمیں بہت فائدہ بھی ہو سکتا ہے

مریم خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریض کم ہو رہے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل کرونا کم ہوتا نظر آ رہا ہے، عید پر اگر سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالہ سے کوشش کامیاب رہی ،مویشی منڈی کو بند کرنے کی اور لوگوں نے اسی طرح سماجی فاصلے کا خیال رکھا تو عید کے بعد ہمیں فائدہ ہو گا، مودی کو عمران خان کی آفر سمجھ نہیں آئی تھی،اگر وہ عمران خان کی بات مان لیتے اور کرونا کے حوالہ سے چیزیں شیئر کر لیتے تو انکو یہ پتہ چلتا، انڈیا پاکستان کے ڈیمو گرافکس تو ایک ہی ہیں،بسوں ، ٹرینوں میں ایک طرح سفر کرتے ہین، اب اگر وہ بات مان لیتے اور حکومت پاکستان سے چیزیں شیئر کر لیتے تو انڈیامیں بھی بہت سی قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں، انہوں نے اس کا تمسخر اڑایا، انہوں نے کہا شاید پیسوں کی بات ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اتنا بجٹ نہیں جتنا ہم نے کرونا پر لگایا، اللہ تعالیٰ بڑے بول بولنے والوں کو پسند نہیں کرتا، اب انکو پتہ چل رہا ہے کہ وہ بجٹ بھی انکو کم پڑ رہا ہے، آج بھی مودی کو چاہئے کہ وہ عمران خان کو فون کرے اور کہے کہ سوری مجھے غلط فہمی ہو گئی تھی، مجھے ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھیجیں میرے پاس، ڈاکٹر چغتائی کو بھیجیں اور ان لوگوں کو جو کرونا کے حوالہ سے کام کر رہے ہین انکو کہیں کہ ہمیں انڈیا بھی کام کر کے دیں اس سے ہمیں فائدہ ہو جائے، ہم پیسے نہیں آفر کر رہے،ہم اسکو انٹیلی جینس آفر کر رہے ہیں

مریم خان نے سوال کیا کہ بلاول نے کہا کہ نیب انتقامی ادارہ ہے، نیب کو بند کر دینا چاہئے،اگر چیئرمین نیب میں شرم ہے تو وہ گھر چلے جائیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ جو خود وصیت نامے پرپارٹی کا صدر بنا ہے،چیئرمین اسکو کم از کم ادارے بند کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئے،ادارے بند کرنا آسان کام ہے لیکن اداروں کو ٹھیک کرنا اصل کام ہے، اب تمام پارلیمنٹ کو چاہئے کہ نیب آرڈیننس کو ری وزٹ کرین اور جو سقم رہتے ہین اسکے اوپرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے، نیب اگر کہیں پر ایسا امپریشن پڑ رہا رہے کہ لوگوں سے زیادتی ہو رہی ہے تو وہ بھی ختم ہونی چاہئے، جمہوریت کا جو حسن ہے ہر ادارے کو کہیں نہ کہیں جواب دہ ہونا چاہئے ،کرپشن پیسے کی صرف نہیں ہوتی، پاور کی بھی ہوتی ہے،اسکو روکنا چاہئے اسکے لئے بلاول صاحب پارلیمنٹ کو فعال کریں ،شہباز شریف ،فضل الرحمان، اسفند یار ولی اور وہ آن بورڈ ہیں پی ٹی آئی کے، پی ٹی آئی بھی خوش نہیں ہے نیب سے ، انکے لوگ بھی کیسز بھگت رہے ہیں،اور انکے ساتھ بھی زیادتی ہو رہی ہے، ایک دو کیسز میں پرسنلی جانتا ہوں انکے ساتھ زیادتی ہوئی، نیب آرڈیننس ری وزٹ ہونا چاہئے، پراسکیوٹر کی کوالٹی، نیب کورٹ بھی ری وزٹ ہونی چاہئے تا کہ روزانہ سماعت ہو ،تین تین ماہ کی تاریخ نہ ملے، نیب کورٹ الگ ہوں گی تو پھر روز ہیئرنگ ہو گی تو تین ماہ میں سزا جزا کا فیصلہ ہو جائے گا کسی کو پریشانی نہیں ہو گی پھر

مریم خان نے سوال کیا کہ اداکارہ میرا نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لئے درخواست دے دی ہے وہ کہہ رہی ہیں کہ مالی بحران سے گزر رہی ہوں، اس سکیم میں 5 ہزار ماہانہ دیئے جاتے ہیں تو کیا میرا کو 5 ہزار کی ضرورت ہے، اتنے برے حالات ہوگئے ہیں اسکے ، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرا کی جو پراپرٹیز کا صرف مجھے پتہ ہے،اس سے زیادہ نہیں پتہ، اتنا زیادہ قریب نہیں ہوں ، انکی پراپرٹیز 30،35 کروڑ مالیت کی ہو گی،ان میں سے ایک بھی بکی نہیں ہے ابھی تک میری اطلاع کے مطابق ،میرا کو مالی مسئلہ نہین، انکو فن آتا ہے خبروں میں رہنے کا اور یہی انکا فن ہے کہ آج میں اور آپ انکو ڈسکس کر رہے ہیں اسکا میرا کو کریڈٹ دیں، پتہ نہیں کتنا عرصہ ہو گیا ہے کوئی ڈرامہ فلم نہیں کی،کوئی ایڈ نہیں کیا، کوئی کمرشل نہیں کیا،کچھ نہیں کیا لیکن وہ خبروں میں ہیں، 5 ہزار کی وجہ سے ہی سہی لیکن وہ خبروں میں تو ہیں

بھارت کا ڈراؤنا خواب شروع، تہلکہ خیز انکشافات،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ

عثمان بزدار سیاسی مخالفین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، اہم انکشافات، مبشر لقمان نے کئے دو سوال، بزدار کے جواب کا انتظار

بھارت کی شدید پسپائی، اپنے ہی اینکر اور مبصرین پھٹ پڑے، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

بھارتی فوج میں پھوٹ پڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر نہیں لڑ سکتے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آن لائن قربانی پر آن لائن فتویٰ،سنیے مبشر لقمان کے ہمراہ مفتی عبدالقوی اور آصف حمید کی اہم گفتگو

مبشر لقمان نے امریکی صدر کے ماسک کے بیان پر یوٹرن لینے پر کہتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان بدلنے کی وجہ ڈومیسٹک آرڈینس کا رسپانس ہو سکتا ہے، الیکشن قریب آ رہا ہے اب وہ ریٹنگ کو سییرس لیں گے، ٹرمپ ذہین آدمی ہیں اور بڑی چیزیں چین کی قونصلٹ بند کر رہے ہیں ،کچھ پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں یہ سب الیکشن کے لئے ہے اور ماسک پہننا یہ میرا خیال ہے بیان بدلنا نہیں اللہ نے انکوہوش دیا ہے کیونکہ امریکہ میں سب سے زیادہ ابھی تک اموات ہوئیں اور انہوں نے ہی سب سے زیادہ مزاق اڑایا تھا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک دلچسپ خبر دیتا ہوں کہ جو ٹرمپ پیسے لگا کر وال بنا رہے تھے یونائیٹڈ سٹیٹ اور میکسیکو کے مابین، اس پر خاردار تار لگائی گئی تھی وہ تار چوری ہو گئی ہے اور سامنے جو میکسیکو کے گھر ہیں وہاں کرائم ریٹ بہت زیادہ ہے وہی تار اب انہی گھروں میں لگی ہوئی ہے اور کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ تار کہان سے آئی، کتنے کی خریدی،ٹرمپ دیوار بناتے جا رہے ہین، میکسیکو والے گھروں کے لئے استعمال کر رہے ہیں،کسی نے سوچا تھا کہ امریکہ دیوار بنائے گا اور کسی اور ملک کے لوگ اسے توڑنا شروع کر دیں گے اور وہاں چوری شروع کر دیں گے یہ بھی ہو رہا ہے

مبشر لقمان نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی بیماری کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ سلمان نے ،جو ہاؤس آف سعود ہے اس میں سیشن کا ایک پرنسپل ہے، محمد بن سلمان کی کوشش ہے کہ زندگی میں انکو نامی نیٹ کر دیں تا کہ جی ایٹ کا جو اجلاس سعودی عرب میں ہونا ہے وہ ہیڈ آف سٹیٹ اس میں شرکت کریں، شاہ سلمان نے شاید وہ نہیں کیا، اب اگر شاہ سلمان کو کچھ ہو جاتا ،تو محمد بن سلمان چاہے مرضی جتنے طاقتور ہوں انکے لئے بڑی مشکل ہو گی کیونکہ رائل فیملی جو انکے مخالفین ہین جس میں انکا سگا بھائی موجود ہے اور وہ اندر ہے، اسکو کرونا نیگٹو کہہ کر اٹھایا تھا ابھی تک اندر ہے، شاہ سلمان کو پھر اپوزیشن دیکھنی پڑے گی پھر وہ شوریٰ میں چلا جائے گا، فیملی میں محمد بن سلمان ہر ایک کے پسندیدہ نہین ہیں، پرنس نائف کا بھی بڑا ہولڈ ہے،فیملی میں دراڑ ڈال کر بیٹھے ہوئے ہیں، محمد بن سلمان نے آرامکو کے شیئر کو پنلک کیا، پیسے لئے اور جو اصلاحات کیں، سعودی مین ایک رولنگ کلاس ہے، ایک مذہبی کلاس جو خانہ کعبہ، مسجد نبوی کے رکھوالے ہیں وہ اس بات پر بہت خلاف ہیں، سعودی عرب میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ رولنگ کلاس اور ریلیجس کلاس کے لوگ دونوں آمنے سامنے آ گئے ہیں،محمد بن سلمان کے لئے یہ پریشانی کا ٹائم ہے.

Leave a reply