بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

0
45

مودی سرکار کی جانب سے مسلسل آبی جارحیت پر پاکستان نے بھارت سے احتجاج ریکارڈ کرا دیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان نے سندھ طاس کمشنر کے ذریعے بھارتی کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ نہ صرف پاک بھارت بلکہ خطے میں امن کی علامت ہے، بھارتی خلاف ورزی پر معاہدے کے مطابق پاکستان کو انصاف ملنا چاہیے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو سیلاب سے پیشگی آگاہ کرنے کا پابند ہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے ہر آپشن پر غور کر رہا ہے، آرٹیکل 12 کے مطابق کوئی ملک مرضی سے معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، یہ معاہدہ صرف دونوں ملکوں کی باہمی رضا مندی ہی سے ختم ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے ریلے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے، اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قصور کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، درجنوں دیہات خالی کرنے کی ہدایات، سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی کے باعث گنڈا سنگھ والا اور چینیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے اس وقت 64000 کیوسک پانی کا ریلا چناب پل سے گزر رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 24491 کیوسک اور اخراج 12335 کیوسک ہے۔

Leave a reply