بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح
بھارتی اداکارہ ثنا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، انہوں نے مدینہ میں نکاح کیا ہے –
باغی ٹی وی: رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 کی مشہور کنٹسٹنٹ اداکارہ ثنا خان نے اپنے قریبی دوست واجد خان سے نکاح کیا ہے نکا ح مدینہ منورہ میں نہایت سادگی سے کیا گیا ہے جس میں چند قریبی رشتہ دار شریک ہوئے –
ثنا سلطان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شئیر کی،کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا نکاح بلکل ویسا ہوا ہے جیسا ان کا خواب تھا مدینہ جیسی بابرکت جگہ پر اور ایک ایسے شخص کے ساتھ جو ان کا خاص دوست اور بہترین انسان ہےثنا نے اپنے شوہر واجد کو اپنے لئے وٹامن ’ڈیبلیو‘ قرار دیا،نکاح محبت کی سب سے خالص شکل ہے وہ بےحد فخر محسوس کررہی ہیں کہ انہوں نے اپنی محبت کو حلال نکاح میں تبدیل کرلیا، دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔
ثنا کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔