انڈین ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابقانڈین فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
https://twitter.com/KhudroManush/status/1451060061527175169?s=20
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دھمکی آمیز بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بچکانہ ہے،اس بار بھارت اگر سرجیکل سٹرائیکس کی غلطی دہراتا ہے تو پچھتائے گا سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس بار بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی بلکہ ہوا میں ہی گولی سے اڑا دیا جائے گا، پھر نہ امیت شاہ اور نہ کوئی اور بھارتی پاکستان کو دھمکی دینے کی جرات کرے گا
اس بارسرجیکل سٹرائیک پر بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی دھمکی پر رحمان ملک کا جواب
۔
رحمان ملک نے کہا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) اورعالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی پشت پناہی کر رہا ہے،پاک افغان سرحدوں پر ٹی ٹی پی اور داعش کے حالیہ حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،چینی انجینئروں پر حملے پاکستان اور چین کے خلاف داعش،ٹی ٹی پی گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے،اگر بھارت اپنی جارحیت کو نہیں روکتا ہے تو اسے سخت جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے،بھارت نہ بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اورجنرل قمر جاوید باجوہ کی کمان میں پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیٹف میں بھارت ہمارے لیے بہت مسائل پیدا کر رہا ہے ،اس کے لیے تیاری کی ضرورت ہے،فیٹف کے پلیٹ فارم پر ہمیں بہت تحفظات ہیں، اس حوالے سے حکومت کو تیار رہنا ہوگا،میں بھی اس حوالے سے حکومت کو خط بھی لکھوں گا-