بھاری فوج کی فائرنگ سے سرینگر میں متعدد کشمیری زخمی

0
37

بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا گیا تو کشمیری سڑکوں‌ پر نکل آئے ، بھارتی فوج نے ان پر بھی گولیاں برسا دیں ،متعد دافراد زخمی ہو گئے

جمعہ کی صبح سرینگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

سرینگر سے کشمیری صحافی کیا بھارت سرکار نے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر کے نواح کنی پورہ نوگام میں بھارتی فوج نے جمعہ کو سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کیا گیا جس کے بعد کشمیری گھروں سے سڑکوں‌پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کرنا شروع کر دیا،

بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

کشمیریوں‌کی جانب سے احتجاج کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر پیلٹ برسائے اور گولیاں فائر کیں جس کے نتیجے میں چار کشمیری جوان زخمی ہوئے جن میں سے تین کو پیلٹ لگے جبکہ چوتھے کو گولی لگی ،شبیر احمد ولد محمد اشرف ساکن کنی پورہ کو گولی لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

قبل ازیں بھارتی فوج نے علاقہ بھر میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر رکھی تھی

Leave a reply