بھارتی اقدامات نے قوم کو متحد کیا لیکن مولانا…..علی امین گنڈا پور نے کیا کہہ دیا

0
49

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے’ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کردیا ہے جو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مولانا فضل الرحمان واپس جانے کے لئے سوچنے لگے

وفاقی وزیر سے کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہورہی ہے۔ انہوں نے دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وفد کے شرکاء نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد سے ہمارا مقبوضہ کشمیر سے رابطہ منقطع ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔ 5 اگست کے بعد سے اب تک تقریبا 30 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

Leave a reply