حکومت نے ایسا کیا کام کیا کہ رحمان ملک بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

0
32

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیرمیں بھارتی اقدامات پرسلامتی کونسل سے رجو ع کرکے احسن قدم اٹھایا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق عالمی انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کو خط لکھا ہے ،ہم بھارتی اقدامات کے خلاف ایل او سی تک جائیں گے،سابق بھارتی وزیر داخلہ نےاعتراف کیا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا کنٹرول ہے،

آصف زرداری کو جیل میں کتنی بیماریاں لگ گئیں؟ رحمان ملک بول پڑے

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں مظالم کو دنیا کے سامنے رکھ رہا ہوں،بھارتی وزیراعظم جنگی مجرم ہے اس کا ٹرائل کروائیں گے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف دنیا کےہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،

رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کوکشمیر کے حوالہ سے خط

 

کشمیر کے حق میں ٹویٹ، رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہوا بند

ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

Leave a reply