بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افرادزخمی ہو گئے ہیں ، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، بھارتی فوج نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ادھم پور کے ریاسی رینج کے ڈی آئی جی سلیمان چودھری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ہیلی کاپٹرتباہ ہونے کی اطلاع ملی ہے اور پولیس ٹیم کو شیو گڑھ دھر کے لیے بھجوا دیا ہے مذکورہ علاقے میں زیادہ دھند تھی اس لیے ابھی واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا کہ ہیلی کاپٹر کریش ہوا ہے یا کریش لینڈنگ ہے
دوسری جانب ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے حوالہ سے انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے
@MumtaazAwan
قبل ازیں رواں برس 25 اگست کو ریاست راجستھان کے ضلع آندرا پردیش کے علاقے میڈک میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 بائیسن جنگی طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب اسے حیدرآباد میں قائم فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا ، جس میں انڈین ایئرفورس کا پائلٹ شدید زخمی ہوا ، تباہ ہونے والا مگ 21 تربیتی طیارہ تھا ، جس کو سپرش رانا نامی نوجوان افسر اڑا رہا تھا ، جو کہ اپنے کریئر میں دوسری بار اکیلے طیارہ اڑانے کی کوشش کررہا تھا ، جس کے لیے طیارے نے صبح 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تاہم ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا۔
قبل ازیں 3 اگست کو مقبوضہ جموں کے علاقے کٹھوعہ میں واقع ساگر ڈیم میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر صبح دس بجے روانہ ہوا تھا ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم کے علاقے میں نچلی پرواز کر رہا تھا جہاں وہ حادثے کا شکار ہوا اور گر کر تباہ ہو گیا،
سال2021 میں بھارتی طیارہ ،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا یہ پانچواں حادثہ ہے ،مئی 2021 میں بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ 21 دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارے کا پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری طیارے کو اڑا رہے تھے کہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارہ صوبہ پنجاب کے علاقے موگا میں گر کر تباہ ہوا
قبل ازیں مارچ 2021 میں بھی ایک مگ21 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔قبل ازیں رواں برس چھ جنوری کو بھی بھارت کا ایک مگ 21 تباہ ہوا تھا بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہواتھا،رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔
گزشتہ برس 27 نومبر کو بھی بھارت کا طیارہ تباہ ہوا تھا،دو سالوں میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا
بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق
بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی.
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.
واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے
گزشتہ برس ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا تھا، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے