مزید دیکھیں

مقبول

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے...

سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کی حافظ طلحہ سعید سے ملاقات

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ...

ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار...

بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

بھارت کی جانب سے نفرت پر مبنی پالیسیوں نے...

مقبوضہ کشمیر میں حملہ، بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کشمیر...

بھارتی فوج کے بریگیڈیئر پر کرنل کی بیوی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام

میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ میں ایک بھارتی فوج کے بریگیڈیئر پر ایک جونیئر افسر کی بیوی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ میگھالیہ پولیس نے اس شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر، جو کہ کرنل رینک کے افسر ہیں اور شیلانگ میں تعینات ہیں، نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں متعدد مواقع پر پیش آنے والے نامناسب رویے، جسمانی دھمکیوں اور توہین آمیز زبان کے استعمال کے الزامات عائد کیے ہیں۔ واقعہ 8 مارچ کو افسران کے میس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں متاثرہ خاتون کے مطابق بریگیڈیئر نے ان سے مسلسل نازیبا گفتگو کی اور ان کے انکار کے باوجود اپنی حرکات جاری رکھیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر نے ان کے ساتھ بدزبانی کی اور انہیں جسمانی طور پر دھمکایا، جس پر ان کے شوہر کو مداخلت کرنا پڑی۔

شکایت میں مزید بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیئر اور متاثرہ خاتون ہمسایہ بھی ہیں، اور انہیں اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔ اس سے قبل 13 اپریل 2024 کو ایک ہاؤس وارمنگ تقریب کے دوران بھی بریگیڈیئر نے ان کے لباس پر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔ دو ماہ بعد ایک ڈنر کے دوران مبینہ طور پر انہوں نے متاثرہ خاتون کا ہاتھ زبردستی تھام لیا، جبکہ ان کے شوہر بھی وہیں موجود تھے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان واقعات نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا، جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر پولیس سے رجوع نہیں کر سکیں۔ تاہم، اب ان کی شکایت پر پولیس نے جنسی ہراسانی، خواتین کی عزت مجروح کرنے اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ابھی تک بھارتی فوج نے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan