بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی،کہا فضائیہ بڑا حملہ کر سکتی ہے
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالا کوٹ حملہ وارننگ تھا، اب بھارت میں کسی جگہ بھی حملہ ہوا تو بھارتی فضائیہ بھر پور جواب دے گی اور بڑا حملہ کرے گی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل بپن روات نے کہا کہ بالاکوٹ پر حملہ سرحد پار عسکریت پسندوں کے لئے وارننگ تھا. انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول میں ہیں. عسکریت پسندوں کو تہہ خانوں تک محدود کر دیا ہے. بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ این آئی اے نے عسکریت پسندوں کی مالی امداد بھی روک دی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالات اس لئے خراب ہوتے ہیں کیونکہ پڑوسی ملک( پاکستان) مداخلت کرتا ہے. اور عسکریت پسندوں ک مدد کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دراندازی روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں.