روسی-ایس400 ڈیفنس سسٹم حاصل کرنےکےبعد بھارتی آرمی چیف جدید خطرناک اسلحہ لینے اسرائیل پہنچ گئے

0
41

نئی دہلی :روسی- ایس 400 ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے کے بعد بھارتی فوج آرمی چیف جدید خطرناک اسلحہ لینے اسرائیل پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق روس سے دنیا کا خطرناک ترین ایس 400 ڈیفنس سسٹم لینے کے بعد بھارتی آرمی چیف اسرائیل پہنچ گئے ہیں ، اچانک بہت بڑی تبدیلی اور حالات کے تناظر میں یہ بحث چل پڑی ہے کہ خطے میں خطرناک دوڑ شروع ہوچکی ہے

ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ اور ہماچل پردیش میں چینی فوج کے بڑھتے ہوئے دباو کے پیش نظر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے صیہونی ریاست سے مدد اور مشورہ لینے کے لیے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل روانہ ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کا یہ دورہ اسرائیل کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سیکرٹری دفاع اجے کمار کے دوروں کے چند ہفتوں بعد ہورہا ہے۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ جنرل نروانے دونوں ممالک کے درمیان مجموعی فوجی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں اسرائیل کے اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔بھارت اور اسرائیل نے منگل کو ڈرون، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات مشترکہ طور پر تیار کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بھارت اسرائیل کے ملٹری ہارڈ ویئر کا بڑا خریدار رہا ہے۔ اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے جہاز فراہم کر رہا ہے لیکن یہ لین دین زیادہ تر پردے کے پیچھے ہی رہ جاتاہے۔

Leave a reply