بھارتی آرمی چیف اپنے بیانات سے خطے کا امن متاثر کررہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف غیرذمہ دارانہ بیانات دے کرخطے کے امن کو متاثر کررہے ہیں، انہوں نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنالیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ کہا کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کیلئے ہیں، جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
Indian Army Chief’s statements coupled with blood of innocents on hand, losses to Indian forces at the hands of Pakistan Armed Forces, heli crashes due to so called tech fault cum fratricide just to become Indian CDS is actually at the cost of professional military ethos.(2of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 25, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بارے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان معصوموں کے خون سے رنگا ہے، انہوں نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنالیا ہے، بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا بیان پاکستان کےہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے۔
مسلمان ربیع الاوٌل کے منتظر،مولاناانتشاراورخون خرابے کے متمنی،اکابرین اہلسنت
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فوج کو نکما کردیا ہے، ہر روز ان کے فوجی مر رہے ہیں، آج تک ان کے کیریئر میں کوئی کامیابی نہیں ہے، نام نہاد تکنیکی خرابیوں کے ذریعے ان کے ہیلی کاپٹرز خود ہی تباہ ہورہے ہیں جس کے باعث بپن راوت چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی تیاریاں کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی فوجی اخلاقیات کو داﺅپر لگا دیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بیان جاری کرنے کے بعد اپنے ہی ملک میں خود تضحیک کا نشانہ گئے ہیں، پبن راوت کی جانب سے دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مذاق بن گیا۔بھارتی صحافی پوچھتے ہیں کہ ہلاکتوں کے بےبنیاد اعداد وشمار کیوں دیئے گئے، اس کے علاوہ بھارت کے سیاسی رہنما اور عوام اپنے ہی آرمی چیف کا مذاق اڑانے لگے۔
بپن راوت چیف آف ڈیفنس فورسز بننے کےبعد مودی کی سپورٹ میں سب سے آگے ہیں، بھارتی صحافیوں کی جانب سے عسکری ادارے کے سربراہ کے بیان پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے بیان کی کیا ضرور ت تھی؟سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں پر بھارتی سیاستدانوں اور بھارتی حاضرسروس افسران نے بھی بےبنیاد دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے، بڑھا چڑھا کر بیان بازی پر بھارتی میڈیا بھی ششدر رہ گیا۔
کشمیر اور امت مسلمہ ——از–علی حسن اصغر
پاکستان کے مؤقف نے بھارتی غبارے سےہوا نکال دی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوے کو غلط قرار دے کردنیا کو بھی دکھادیا۔اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور غیر ملکی میڈیا کو علاقے کا دورہ بھی کرایا، بھارتی آرمی چیف کے بیان کی سچائی سے سفارت کاروں کے دورے سے قلعی کھل گئی۔
امریکہ پرآگ کاعذاب،ہزاروں مکان نذرآتش،ہزاروں خاندان بے گھر
دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کو دورے کی دعوت دینا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن گیا، سفارت کاروں کے دورے سے بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے بیان کا پول کھل گیا۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے15 اگست کو دہلی کے لال قلعہ میں تقریر کے دوران جنرل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کا اعلان کیا تھا۔