بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں ’دہشت گرد کیمپوں‘ کو پھر سے کھول دیا ہے۔

بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

چنئی میں ایک پروگرام میں فوجی سربراہ نے کہا کہ ہندوستان کے ائیر اسٹرائیک میں بالاکوٹ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ لیکن گزشتہ آٹھ مہینوں میں پاکستان اس جگہ پر پھر سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے۔ بھارت نے فروری میں بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرکے جہادی کیمپ تباہ کرنے کا دعوی تو کیا لیکن اس کا ایک بھی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہ کر سکا۔ اس کے برعکس پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ۔ ایک پائلٹ ابھی نند ن بھی پاکستان میں گرفتار ہوا۔

Comments are closed.