بھارتی فوج ڈرون سے خوفزدہ، سرینگر،جموں میں انسداد ڈرون فورس تعینات

0
47

بھارتی فوج ڈرون سے خوفزدہ، سرینگر،جموں میں انسداد ڈرون فورس تعینات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے جموں کشمیر اپنے اڈوں کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لئے انسداد ڈرون فورس تعینات کر دی ہے

بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں انسداد ڈرون فورس تعینات کرنے کا اعلان چند روز قبل کیا تھا جب بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملہ ہوا تھا،اب سرینگر اور جموں میں قائم فضائی اڈوں سمیت اہم تنصیبات کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لئے فضائی سٹیشنوں پرانسداد ڈرون فورس، نیشنل سیکورٹی گارڈفورس تعینات کی گئی ہے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ایس جی فورس کے ڈائریکٹر جنرل ایم اے گنپتی نے مانیسرہریانہ میں فورس کے 37 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر اور جموں میں اہم تنصیبات کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لئے این ایس جی فورس کو تعینات کیا گیا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلا ڈرون حملہ 27 جون کو جموں میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ہواتھا جہاں بقول بھارتی میڈیا کے دو ڈروں طیاروں نے بم گرائے تھے جن سے فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوئے اور عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا

بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملے کے بعد جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں ڈرون رکھنے، فروخت کرنے اور انکے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے کہ ڈرون کس کس کے پاس ہے حکام کے مطابق علاقے میں ڈرون پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں، تمام فوجی اڈوں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

جموں ،بھارتی فضائیہ کے اڈے کے قریب ایک بار پھر نظر آیا ڈرون

ڈرون نے بھارتی فوج کی نیند حرام کر دی،ایک گھنٹے میں تین الگ الگ مقامات پر نظر آئے ڈرون

Leave a reply