بھارتی فوج کے تشدد سے زیر حراست کشمیری نوجوان شہید

0
36

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 50 روز ہونے والے ہیں، ظالم بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ کے رہائشی 15 سالہ کشمیری نوجوان یاور احمد بھٹ کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا، لاش ملنے پر لواحقین میں کہرام مچ گیا، اس موقع پر کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف بھر پور احتجاج کیا.

یاور احمد بھٹ کو بھارتی فوج نے ایک ہفتہ قبل گھر سے حراست میں لیا تھا، دوران حراست اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، بھارتی فوج کی درندگی کے باعث کشمیری نوجوان شہید ہو گیا.

 

کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ک 49 روز ہو چکے ہیں، وادی میں مکمل کرفیو ہے، کھانے پینے کی اشیاء ناپید ہو چکی ہیں، ادویات ختم ہو چکی ہیں، کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے، موبائل، انٹرنیٹ بند ہے، ریلوے بند ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں،

بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کے باہر مورچے بنا لئے ہیں، پختہ بنکر بنا کر کشمیریوں کی زمین پر بھارتی فوج قبضہ کر چکی ہے، احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، اب تک بھارتی فوج 14 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے.

مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں کافی سخت کر دی گئی ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا والوں کی نگاہ سے چھپایا جا سکے۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال بند ہے۔ جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔

مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

دریں اثناء مقبوضہ وادی میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عائد ہے۔ قابض حکام نے وادی کے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

Leave a reply