یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

0
95

یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

بھارت کے چندی گڑھ یونیورسٹی کے غسل خانے میں یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے میں بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا ہے، حکام نے کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کی نازیبا ویڈیو بنانے والے بھارتی فوج کے اہلکار کو ارونا چل پردیش سے پکڑا گیا ہے، نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ہر روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم بھارتی فوج کا ملازم ہے، پنجاب پولیس کے مطابق طالبات کی نازیبا ویڈیو کا سکینڈل سامنے آنے پراروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی سنجیو سنگھ فرار ہوگیا تھا تا ہم اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا اور مزید تحقیقات کی جائیں گی

چندی گڑھ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے غسل خانے میں بنائی گئی ویڈیوز کے الزام میں پہلے ہی ایک طالبہ سمیت 3 ملزمان گرفتار ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار طالبہ نے ویڈیوز بنائیں اور ہماچل میں اپنے دوست کو بھیجیں اور انہی دونوں نوجوانوں نے نازیبا ویڈیوز وائرل کیں تفتیش کے دوران نوجوانوں نے ایک اور ملزم کا نکشاف کیا جسے پولیس نے اروناچل پردیش سے گرفتار کیا

جب ویڈیوز لیک کا معاملہ سامنے آیا تھا تو کئی طالبات نے خودکشی کی کوشش کی تھی 60 سے زائد طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئی تھیں تا ہم پولیس کا کہنا تھا کہ صرف ایک طالبہ نے اپنی نجی ویڈیوز بناکر ہماچل میں اپنے دوست کو بھیجی تھیں۔ اس کے موبائل میں کسی اور طالبہ کی ویڈیو نہیں

چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

Leave a reply