بھارتی فوج کے تیس افسران اور جوانوں پر مزدوروں کے قتل کا مقدمہ درج
بھارتی فوج کے تیس افسران اور جوانوں پر مزدوروں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
بھارتی فوج نے گزشتہ برس ماہ دسمبر میں چھ مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اب ناگا لینڈ کے پولیس سربراہ ٹی جی لونک کمیر کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو قتل کرنے والے بھارتی فوجی افسروں اور جوانوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ،بھارتی فوج کے جوانوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کمیٹی نے بھارتی فوجی اہلکاروں کو قصور وار ٹھہرایا ہے، بھارتی فوج کے جوانوں نے مقرر کردہ اصولوں پر عمل نہیں کیا، اندھا دھند فائرنگ کی ،کمیٹی میں قصور وار پائے جانے کے بعد اب مقدمہ درج کیا گیا ہے،
یہ واقعہ گزشتہ برس پیش آیا تھا جب میانمار کی سرحد پر بھارتی فوج نے ایک ٹرک پر فائرنگ کی تھی اور مزدورجو اپنے گھروں کو جا رہے تھے انکی موت ہو گئی تھی، جب مزدوروں کے اہلخانہ لاشیں لینے پہنچے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا تو ان پر بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی تھی، واقعہ پر امیت شاہ نے بھی کمیٹی بنانے اور تحقیقات کا اعلان کیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مرنیوالوں کا تعلق کونیاک قبیلے سے تھا ،واقعہ کے بعد ہزاروں شہریوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا تھا
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد
خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت
ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا