بھارتی فوج کی درندگی، 3 کشمیری نوجوان شہید، کیمیائی بارود کا استعمال

0
31

بھارتی فوج کی درندگی، 3 کشمیری نوجوان شہید، کیمیائی بارود کا استعمال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی میں ، ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیئے.

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ وچی علاقے میں جاری آپریشن میں 3 نوجوانوں عادل بشیر ، وسیم، اور جہانگیر ملک کو شہید کر دیا۔ بھارتی سیکورٹی اداروں نے شوپیاں کے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا.

دوسری جانب بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں جوان عسکریت پسند ہیں، شہید نوجوانوں میں عادل بشیر علاقے زان پورہ سے، وسیم، ناگ بل شوپیاں، اور جہانگیر ملک اچن پلوامہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے تینوں کو حزب المجاہدین کا کارکن بتایا ہے.

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

دوران سرچ آپریشن بھارتی فوج نے کیمیائی بارود کا بھی استعمال کیا اور ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا.

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

 

 

Leave a reply