مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ: صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی کاوش، ڈسکہ وزیر آباد روڈ کا افتتاح

ڈسکہ (نامہ نگار ملک عمران) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب...

حافظ آباد : خصوصی بچوں کو عید گفٹ تقسیم

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے...

ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

کراچی: گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی...

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید،جوابی کاروائی میں پاک فوج نے کتنا بھارتی نقصان کیا؟ اہم خبر

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید،جوابی کاروائی میں پاک فوج نے کتنا بھارتی نقصان کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر جوڑا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سےدو معصوم شہری شہید ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2افراد بھی زخمی ہوئے، پاک فوج نے بھر پور جوابی کاروائی کی اور بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے ایک بھارتی چوکی تباہ ہوئی ہے،بھارتی چیک پوسٹ سے فوجیوں کو اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھاتے دیکھا گیا،فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 3جوان بھی زخمی ہوئے،فائرنگ سے14سال کاشہریار اور29 سال کا نوید شہید ہوئے.

واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس پر پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جاتا رہا ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، قوم نظریہ پاکستان، کشمیریوں کیساتھ کھڑی دکھائی دے گی، بھارت کو متنبہ کرتا ہوں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا، ہم پر امن لوگ ہیں، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا شہریت بل پر آسام کی وزیراعلیٰ نے احتجاج کی خود قیادت کی، بل مذہبی آزادی کی سوچ کے برعکس، بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی عزائم بھانپتے ہوئے صدر سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا، ساتویں خط میں بھارت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی کی، 4 اقدامات پر صدر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی، ایل اوسی پر 5 جگہ سے باڑ کاٹنے کے پیچھے بھارت کے کیاعزائم ہیں ؟ کیا کوئی نیا مس ایڈونچر ہونے جا رہا ہے ؟ اس پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3 ہزار مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، 300 کے قریب نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمارے خط کی بنیاد پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے اس مسئلے کو دوسری مرتبہ اٹھایا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan