بھارتی فوج کو مل رہا ہے ناقص اسلحہ، فوج نے مودی سرکار کو کروایا احتجاج ریکارڈ

0
32

بھارتی فوج نے مودی سرکار کو کہا ہے کہ حکومت فوج کو گھٹیا اور ناقص اسلحہ دے رہی ہے جس کا فوج کو نقصان ہو رہا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کو اسلحہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے ذریعے دیا جاتا ہے ، فوج نے وزارت دفاع سے بات کی ہے جس میں کہا کہ بھارتی فوج کا اپنے دفاعی سازو سامان اسلحہ و گولہ و بارور پر بھروسہ کم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ انہیں ناقص اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے. بھارتی فوج نے سیکرٹری اجئے کمار کو 15 صفحوں پر مشتمل ایک رپورٹ ناقص اور گھٹیا اسلحہ کے حوالہ سے بنا کر دی ہے.بھارت میں آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے پاس اسلحہ بنانے کی 41 فیکٹریز ہیں جو 19 ہزار کروڑ روپے کا سالانہ اسلضحہ 12 لاکھ فوج کو فراہم کرتی ہیں. بھارتی فوج نے حکومت کو کہا کہ 105 ایم ایم کی انڈین فیلڈ گن، 105 ایم ایم لائٹ فیلڈ گن، 130 ایم ایم ایم اے1 میڈیم گن، 40 ایم ایم ایل-70 ایئر ڈیفنس گن اور ٹی-72، ٹی-90 اور ارجن ٹینک کی توپوں کے ساتھ مستقل حادثات ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ گھٹیا کوالٹی کے گولہ بارود کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں. پچھلے پانچ برسوں میں میں ٹینکوں کے ذریعے داغے گئے 125 ایم ایم ہائی دھماکہ خیز گولہ بارود کے 40 سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔ اسی طرح،بھارتی فوج نے فروری میں ٹریننگ کے دوران فائرنگ رینج میں ایک افسر اور چار بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد اسلحہ لینا بند کر دیا تھا.

Leave a reply