بھارتی فوج میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری،اہلکاروں میں شدید خوف
بھارتی فوج میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری،اہلکاروں میں شدید خوف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی ہے ، بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں اور مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے
بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار ہو چکی ہے، بھارت میں کرونا سے 17 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں
بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،بھارتی فوج میں ایک رپورٹ کے مطابق 500 کے قریب کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں،ان میں سے بی ایس ایف میں سب سے زیادہ 195 مریض، سی آر پی ایف میں 159 مریض سامنے آئے ہیں۔ آئی ٹی بی پی میں 82 جب کہ سی آئی ایس ایف اہلکاروں میں 32 کرونا مریض سامنے آئے ہیں۔ ایس ایس بی میں 13 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں
بی ایس ایف کے 30 مزید اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں سے 6 کا تعلق دہلی سے ہے جب کہ 24 کا تعلق تریپورہ سے ہے۔ بی ایس ایف اہلکاروں کو ایمس اور جی بی پنت اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے
کرونا وائرس کی وجہ سے بھارتی فوج بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی ایس ایف کے دو اہلکار کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں، انکی موت کی وجہ سے ہم صدمے میں ہیں. بی ایس ایف کے افسران اور سبھی اہلکار دو نوجوانوں کی کرونا سے ہلاکت کے باعث غم میں ہیں
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے
بھارتی فوج میں کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ اور مریضوں میں اضافے کی وجہ سے اہلکار خوف میں مبتلا ہیں بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی ہے ، بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اہلخانہ بھی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پریشان ہیں، بھارت نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوجیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم ایسا نہیں ہو سکا