بھارتی فوج نے بھرتی کے لئے دکھائے سنہرے خواب
بھارت سرکار نے فوج میں بھرتی کے لئے جوانوں کو سنہرے خواب دکھانا شروع کر دئیے، بھارتی فوج کی کشمیر میں تعیناتی کی وجہ سے بھارتی فوج میں بھرتی ہونے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں کشمیر میں ہلاک ہی نہ ہو جائیں .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے بھرتی کے لئے بھارتی جوانوں کو سنہرے خواب دکھانا شروع کئے ہیں تا کہ زیادہ جوان فوج میں بھرتی ہوں اس ضمن میں بھارتی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دس سال میں نوکری چھوڑنے والوں کو 17 لاکھ روپے ملیں گے اور اور اگر سروس 14 سال مکمل کریں گے تو 38 لاکھ روپے دئیے جائیں گے. فوج میں بھرتی ہونے والوں کو چھٹیاں بھی زیادہ ملیں گی . بھارتی فوج نے یہ اس لئے اعلان کیا ہے تا کہ زیادہ لوگ فوج کو جوائن کر سکیں.
واضح رہے کہ بھارتی فوج کشمیر میںہونے کی وجہ سے فوج میں لوگ بھرتی نہیں ہوتے کشمیر میں ڈیوٹی ہونے کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں بھارتی فوج کے اہلکار ہلاک ہوتے ہیں اس وجہ سے بھارتی فوج میں بھرتی ہونے سے لوگ خوفزدہ رہتے ہیں،