بھارتی فوج کی ”آپریشن سدھرشن“ نامی جنگی مشقوں‌ کا آغاز، بی ایس ایف نے کیا مقصد بتایا؟ اہم خبر

0
29

بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں‌ اور پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحد پر آپریشن سدھرشن کے نام سے جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کی طرف سے مقبوضہ جموں کشمیر اور پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید ہتھیاروں اور مشینری سے لیس ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آپریشن سدھرشن کے نام سے مشقیں شروع کرنے کا مقصد مبینہ طور پر کنٹرول لائن سے ہونے والی دراندازی پر قابو پانا اور ایسے واقعات کو ہر صورت روکنا بتایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سدھرشن کے دوران ہندوستانی فورسز اہلکاروں کومبینہ دراندازی سے نمٹنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر دراندازوں کو نشانہ بنانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک سینئر افسر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشقوں کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں کومبینہ دراندازی پر قابو پانے کے سلسلے میں نئی طریقوں و ترکیبوں سے آگاہ کیا گیا ہے اور اس آپریشن میں حصہ لینے والے ہزاروں اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایس ایف افسر کا کہنا تھا کہ سرحد کے نزدیک موبائیل بینکر کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں سے لیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشقوں کے دوران اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

Leave a reply