بھارتی فوج نے ایل او سی پر کونسے بم پھینکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا بھارت کو بے نقاب
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج نےایل اوسی پرنہتےشہریوں پرکلسٹربم پھینکے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلسٹر بم سے چار سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ بنایا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی
واضح رہے کہ ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی پر دو ہفتوں میں تین بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں 1970 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے