بھارتی فوج نے ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کر دیا

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بٹہ مالو میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں اور ایک خاتون کوشہید کردیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بٹہ مالو میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں اور ایک مقامی خاتون کوشہید کردیاجبکہ ایک ڈپٹی کمانڈنٹ سی آر پی ایف اور دہ اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کاروائی کی۔شہید ہونے والی خاتون کوثر ریاض تصادم کے دوران زخمی ہوگئی تھیں۔ جوزخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں

۔زخمی ہونے والے کمانڈنٹ کو 92 بیس ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق بٹہ مالو علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع سرینگر میں آج کے واقعے سے قبل 2000سے اب تک 246مختلف واقعات میں 531افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 729مختلف واقعات میں اس ضلع میں 438 حریت پسندوں اور399عام افراد کو شہید کیا گیا

۔اسی دوران 390سیکورٹی اہلکار بھی اس ضلع میں ہلاک ہوئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آج کے واقعے سے قبل رواں سال 2 020 میں 98واقعات میں195کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جبکہ 45پولیس، اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میںجاری تحریک آزادی کے دوران 1988سے اب تک 25174حریت پسند، 15142عام شہری اور418نامعلوم افراد مختلف آپریشنز اور بھارتی فوج کے ہاتھوں تشدد میں شہید ہو ئے ہیں۔اسی دوران 6989بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

Leave a reply