بھارتی فوج میں نیا سیکنڈل،17 افسران سمیت 23 افراد کیخلاف کاروائی

بھارت کے تفتیشی ادارے سی بی آئی نے بھارتی فوج میں کرپشن کا کیس سامنے آنے پر افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی ادارے نے اس معاملے میں 23 افراد کے خلاف تحقیقات شروع کی ہے، جن میں لیفٹیننٹ کرنل رینک کے 5 افسران بھی شامل ہیں۔ بھارتی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے فوج میں ہونے والے اس کرپشن کیس میں جن 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ان میں 17 فوجی افسران اور ان کے 6 رشتے دار شامل ہیں۔ فوجی افسران میں 5 لیفٹیننٹ کرنلوں کے ساتھ ایک میجر اور ایک لیفٹیننٹ بھی ملزم ہے۔

ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی اپنی خفیہ ایجنسی پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کر چکی ہے اب اس میں شہری بھی ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے اب تفتیشی عمل میں کئی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کی ضرورت ہو گی، اس لیے مزید تحقیقات کا کام سی بی آئی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے تفتیش کے ضمن میں بھارت کے 13 شہروں میں 30 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان میں پنجاب، دہلی، ہریانہ، اترپردیش، آندھرا پردیش اور آسام ریاستوں کے مختلف شہر شامل ہیں۔

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے

ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

کامیابی تعداد سے نہیں، قوم کے عزم اور ہمت سے ممکن ہے،ترجمان پاک فوج

میں نے بھاگنے کی کوشش کی، پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بچایا،ابھینندن کی نئی ویڈیو آ گئی

سی بی آئی کے مطابق ان چھاپوں کے دوران بہت سی قابل اعتراض دستاویزات ملی ہیں اور ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یہ کارروائی فوج کے شعبہ نگرانی کی طرف سے دائر کردہ شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری 2021 ء کو انہیں اطلاع ملی تھی کہ فوج میں بھرتی کے لیے عارضی طور پر مسترد کردیے گئے امیدواروں کو دہلی کے آرمی بیس اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ پاس کرانے کے بدلے فوج کے کچھ ملازمین نے رشوت لی ہے۔

بھارت میں فوج کے مختلف عہدوں پر تقرر کے لیے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے مختلف مراکز پر امتحانات کرائے جاتے ہیں۔ بعض مراکز میں بدعنوانی کے الزامات پہلے بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

پاک فوج باصلاحیت، پیشہ ور، نڈر، ابھینندن نے بھارتی فوج کو آئینہ دکھا دیا

Comments are closed.