بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب
بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20سال پاکستانی عوام کیلیےاقتصادی لحاظ سے بہت مشکل رہے ،افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھی ، سخاوت کا بینک بیلنس سے تعلق نہیں میری والدہ بھی ہجرت کر کے ہندوستان سے پاکستان آئیں
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کرکٹ میں افغانستان کی مدد کی ،نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کوساتھ جوڑا گیا تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھی،سیاسی لیڈرز نے ووٹوں کےلیے لوگوں کو تقسیم کیا
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے سرحد پار بھارت میں انتہاپسندی کی صورتحال سے بہت تشویش ہے،بھارت میں متنازع شہریت بل سے 20کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایاجا رہاہے،بی جے پی لیڈرز احتجاج کرنےوالے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہتے ہیں،ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک میں انتہا پسندی کی سوچ کا غلبہ ہو چکا،دعا ہے افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں افغان عوام نے 40برس میں کسی بھی قوم سےزیادہ مشکلات اٹھائی ہیں،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ،افغانستان کے عوام امن کے مستحق ہیں ،پاکستان افغان امن عمل کیلیے جو کچھ ہو سکتاہے وہ کر رہا ہے،افغانستان میں تنازع جاری رہنا پاکستان کے حق میں نہیں،
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر
ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے
ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان
ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا
ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مغربی دنیا نے اسلامو فوبیا کے ذریعے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کیا، اسلام مسلمانوں کے حقوق کے ساتھ احترام انسانیت کا بھی درس دیتا ہے،ڈیڑھ برس کےدوران میری حکومت نےافغان امن عمل کیلیے جوہوسکا کیا ہے، پاکستان میں حکومت اور ادارے ایک صفحہ پر ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، سرحد پر باڑ غیر قانونی آمدورفت کے لئے لگا رہے ہیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت نہرواور گاندھی کا بھارت نہیں،بھارت کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے ، بھارتی وزیراعظم اور آرمی چیف کے بیان انتہا پسندانہ ہیں، پاکستان امن چاہتا ہے،آج کے بھارت کی آئیڈیا لوجی نفرت پر مبنی ہے ،بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت میں نفرت کی آئیڈیالوجی کوکنٹرول نہ کیا گیا توبڑے پیمانے پرخونریزی ہونے کا خدشہ ہے،
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف