بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش

0
32

بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے 1971 کی جنگ میں بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آبدوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آبدوز ’ہنگور‘ کی بے مثال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کیا ہے جس میں آبدوز ہنگور کی جنگ میں کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی اور بھارتی بحریہ کے جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

"شجاعت کی روایت, جذبے کی حکایت” پاک بحریہ کی جانب سے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری رلیز کردی گئی۔ خصوصی ڈاکومنٹری کا ٹائٹل دن کی مناسبت سے 9 دسمبر رکھا گیا ہے۔ ڈاکومینٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔جنگ ستمبر 1965ء میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا ر خ تک نہ کر سکا۔

1971ء میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کُکری کو 194ارکان سمیت سمندر بُرد کیا ۔دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا – آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ”سب سے اول ، سب سے بہتر” کا عزم لئے پاکستان نیوی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں

Leave a reply