بھارتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کی امیر افراد کی فہرست میں تنزلی جبکہ کاروبار میں نقصان

0
17
Adani

بھارتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کی امیر افراد کی فہرست میں تنزلی جبکہ کاروبار میں نقصان

انڈیا کے بڑے بزنس گروپ اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی نے امریکی فرم کی رپورٹ میں لگائے گئے ’دنیا کے سب س بڑے کارپوریٹ فراڈ کے الزام کو ’انڈیا پر ایک منظم حملہ قرار دیا ہے۔ اڈانی گروپ نے امریکی فرم ہنڈن برگ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ صرف ایک مخصوص کمپنی پر ایک غیر ضروری حملہ نہیں بلکہ یہ انڈیا، اس کی آزادی، اس کی سالمیت، ملک کے اداروں کے میعار اور ملک کی ترقی کےعمل پر ایک منظم حملہ ہے۔‘


اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کو ’سیکوریٹیز فراڈ، انڈین ریگولیٹرز اور عدلیہ کی توہین‘ سے تعبیر کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے اواخر میں امریکی فرم ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے بارے میں 106 صفحات پر مشتمل ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ صنعتی گروپ نے ماریشس اور کیریبین ممالک جیسے ٹیکس ہیون میں درجنوں شیل کمپنیاں کھول رکھی ہیں، جن کے بارے میں اس نے سوالات اٹھائے ہیں۔

بی بی سی ورلڈ کے مطابق رپورٹ میں یہ دعوی ٰ بھی کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ پر ’ایک بڑا قرضہ‘ ہے جس کے سبب یہ پورا صنعتی گروپ مالی طور پر ایک غیر مستحکم حالت میں ہے۔ ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ سے اس کے لین دین، قرضوں اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں 88 سوالات کیے تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ ہنڈن برگ نے یہ رپورٹ اڈانی گروپ کے ذریعے اڈانی انٹرپرائزز کمپنی کے 20 ہزار کروڑ روپے کے فالو آن پبلک آفر یعنی حصص فروخت ہونے سے محض ایک روز قبل جاری کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
امریکی فرم ہنڈن برگ ایک ایسی کمپنی ہے جو کسی کمپنی کے حصص کی قیمت بڑے پیمانے پر گِرنے کے بعد اس کے حصص خرید کر بعد میں بڑا منافع کماتی ہے۔ اس رپورٹ کے آنے کے دو دن کے اندر گوتم اڈانی کی کمپنی کے حصص کے مالیت میں تقریبآ 50 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ گوتم اڈانی جو ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں، وہ دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص تھے۔ لیکن اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ان کی کمپنیوں کی مالیت کم ہونے سے وہ امیر افراد کی فہرست میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

گذشتہ جمعے کو اڈانی انٹرپرائزز کے حصص اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بڑی تیزی سے فروخت ہوں گے۔ لیکن پہلے روز یعنی جمعہ کو صرف ایک فیصد حصص ہی فروخت ہو سکے اور وہ بھی مقررہ قیمت سے کہیں کم دام پر۔ پیر کے روز سٹاک ایکسچنیج کھلنے کے بعد اڈانی گروپ کی بیشتر کمپنوں کے حصص میں پانچ فیصد سے 20 فیصد تک کی کمی آئی تھی۔

Leave a reply

Slot Malaysia Sbobet88 Demo Slot Daftar Server Luar Daftar Server Thailand Sbobet88 Daftar Server thailand Daftar Server jepang Daftar Server myanmar Daftar Server Thailand Akun Pro Myanmar Akun Pro Jepang Akun Pro Rusia Situs Luar Negeri Slot Server Pagcor Slot Bonanza Slot Server Macau PGSlot Slot Server Kamboja Slot Server Myanmar PG Slot Slot Demo Pragmatic Slot Server Thailand Link Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand Slot Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand PGSlot Slot Zeus Akun Pro Jepang Slot Server Kamboja Akun Pro Peru Slot Server Kamboja Slot Server Korea Slot Server Luar Slot Server Kamboja