بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل

0
31

دبئی : بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز بنائے۔بھارت کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہیڈ کوچ روی شاستری منہ لٹکائے میچ دیکھتے رہے۔
سوشل میڈیا پر روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
یادرہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹوں سے شرمناک شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 28واں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کیویز کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کپتانی کررہے ہیں جبکہ کیویز کے کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئےصرف 2وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر بھمراہ کی گیند پر شردل ٹھاکر کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 49رنزبناسکے۔

Leave a reply