بھارتی کورونا ڈیلٹا وائرس پاکستان میں بڑی تیزی سے پھیلنے لگا:حکومت نے بھی کمرکس لی

0
50

اسلام آباد :بھارتی کورونا ڈیلٹا وائرس پاکستان میں بڑی تیزی سے پھیلنے لگا:حکومت نے بھی کمرکس لی پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کرلی اور کہا ہے کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے ، پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔

این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ، اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔

پاکستانی عوام کو اس وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئیے این سی او سی کے خصوصی اقدامات جاری ہے ، ان اقدامات میں متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Leave a reply