بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام

0
19

کراچی:عام بھارتی بھی مکاری کرنے میں‌ماہرنکلے ، اطلاعات کے مطابق بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام ہوگئے، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹہ باز نے پاکستان کے اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سٹے بازوں کی ایک بار پھر جینٹلمین گیم کو خراب کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹے باز نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔

3دن کے بعد اپنا گھر نہیں ملے گا ، 17 لاکھ 50 ہزار افراد رجسٹریشن کروا چکے ، نادرا

بھارتی سٹے بازوں‌ کی مکاری کے خلاف پاکستانی کھلاڑی ساری حقیقت کھول دی کیریبئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس سے کھیلنے والے اسامہ میر نے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سٹہ باز ٹیم کے مالکان میں سے ہے، گزشتہ ہفتے بھارت میں ایک انٹرنیشنل سٹہ باز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اوکاڑہ میں آوارہ کتے نے بچی کو نوچ ڈالا

واضح رہے کہ بھارت دنیا میں کرکٹ پر سٹہ بازی کا سب سے بڑا گڑھ ہے، ٹی ٹین لیگ اور آئی پی ایل کی فکسنگ میں زد میں رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ کیریبئن پریمیئر لیگ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ہوئی تھی جس میں شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

جام کمال سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات

Leave a reply