بھارت: مسلم طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد،حکم نہ ماننے والی طالبات کودھمکیاں

0
22

نئی دہلی:بھارت: مسلم طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد،حکم نہ ماننے والی طالبات کودھمکیاں،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت میں واقع سرکاری کالج نے مسلمان طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹنا میں واقع گورنمنٹ گرلز (جے ڈی ویمن) کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات کے لیے سرکلر جاری کیا جس میں ان کویونیورسٹی میں بغیر برقع آنے کی تاکید کی گئی۔

انتظامیہ نے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا کہ کالج کی حدود میں کسی بھی لڑکی کو برقع پہننے کی اجازت نہیں ہوگی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سرکلر میں ہدایت کی گئی کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات کو 250 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے برقع کی پابندی عائد ہونے کے بعد طالبات اور اُن کے اہل خانہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور طالبات نے متنازع حکم کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

Leave a reply