بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد

0
23

بھارت کے سترہویں لوک سبھا الیکشن میں گنتی جاری ہے، بی جے پی ایک بار پھر حکومت بنانے جا رہی ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مودی کو الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت کو الیکشن میں 291 سیٹیں مل چکی ہیں. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی. بھارت کی کل 542 سیٹیں ہیں.الیکشن کے نتائج کے مطابق کانگریس 51 نشستوں پر،ترنمول کانگریس 25،وائی ایس آر کانگریس 24 اور دراوڑ مننترکژگم (ڈی ایم کے) 22 نشستوں پر آگے ہے ۔ بی جے پی کے اتحادی شیو سیناکو ابھی تک 19 سیٹیں ملی ہیں، جنتا دل متحدہ کو 16 اور لوک جن شکتی پارٹی کو 6 سیٹیں ملی ہیں ،جموں کشمیر میں پانچ نشستوں میں سے تین پر نیشنل کانفرنس، بی جے پی دو اور آزاد امیدوار ایک سیٹ پر آگے ہے .

الیکشن میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملنے پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سشما نے کہا کہ وزیر اعظم، آپ کو بہت بہت مبارک ہو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتنی بڑی فتح حاصل ہوئی۔میں ملک کے عوام کے لئے دل سے تعریف کرتی ہوں .

Leave a reply