بھارتی الیکشن میں دھاندلی،عوام کی بجائے فوج نے حکمران جماعت کو ووٹ ڈالے
بھارتی الیکشن میں حکمران جماعت نے شکست کے خوف سے فوج کے ذریعے دھاندلی کرنی شروع کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے الیکشن میں فوج کو استعمال کرنا شروع کر دیا، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی فوج کے اہلکار پولنگ سٹیشن پر حکمران جماعت کے لئے جعلی ووٹ ڈال رہے تھے عوام کے احتجاج پر بھارتی فوجی بھاگ گئے ،بھارتی عوام کی جانب سے جعلی ووٹ ڈالنے پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، بھارتی شہریوںکا کہنا ہے کہ فوج مودی کے ووٹ ڈال رہی ہے، مودی دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم بنا تو قبول نہیں کریں گے