بھارت الیکشن نتائج، مودی بمقابلہ راہل،کون بنے گا انڈین پی ایم؟

0
32

بھارت میں انتخابات کے بعد آج نتائج آنا شروع ہو گئے، ابتدائی نتائج کے مطابق مودی کے دوربارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات ہیں تا ہم آخری نتیجہ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے الیکشن کا نتیجہ آج جاری ہوگا، گیارہ اپریل تا انیس مئی جاری رہنے والے بھارتی لوک سبھا الیکشن میں دوہزار سے زائد پارٹیوں نے لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نسشتوں کے لیے آٹھ ہزار کے قریب امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 542 میں سے 357 نشستوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے جس کے مطابق بی جے پی کا اتحاد نیشنل ڈیموکریٹس الائنس 158نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس کا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگرجماعتوں کو 102 نشستیں ملی ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 29، راجستھان میں 25، دہلی میں 7، ہماچل پردیش میں 4، اتراکھنڈ میں 5 پارلیمانی سیٹیں ہیں اور ان تمام سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں۔ کئی ریاستوں میں بی جے پی محض ایک یا دو سیٹ پر پیچھے ہے اور بقیہ پارلیمانی سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ابھی تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی حکومت بناتی نظر آ رہی ہے. پنجاب میں 13 پارلیمانی حلقے ہیں جن میں سے 9 لوک سبھا سیٹوں کانتیجہ سامنے آیا ہے۔ کانگریس 7 سیٹوں پر جب کہ بی جے پی 2 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی اتر پردیش کی امیٹھی اور کیرالہ کی وائناڈ دونوں پارلیمانی نشستوں‌پر آگے ہیں تا ہم حتمی نتیجہ ابھی نہیں آیا.

Leave a reply